23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںگرائونڈ کی حفاظتی بائونڈری باڑ کی ری ڈیزائنگ سے کھلاڑیوں اور شائقین...

گرائونڈ کی حفاظتی بائونڈری باڑ کی ری ڈیزائنگ سے کھلاڑیوں اور شائقین کی سکیورٹی بہتر بنانے میں مدد ملے گی، ڈاکٹر عثمان انور

- Advertisement -

لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں قذافی اسٹیڈیم کے سکیورٹی انتظامات بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ، نیسپاک کے اعلی عہدیداران اور پنجاب پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شائقین کرکٹ کے انکلیوژرز اور گرائونڈ بائونڈری کے درمیان حفاظتی باڑ کو سکیورٹی ایس او پیز کے مطابق دیدہ زیب ڈیزائنگ سے ہم آہنگ کرنے بارے تجاویز زیر غور آئیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ گرائونڈ کی حفاظتی بائونڈری باڑ کی ری ڈیزائنگ سے پولیس افسران و اہلکاروں کو کھلاڑیوں اور شائقین کی سکیورٹی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی بہتر سکیورٹی، شائقین کو میچز کے واضح مناظر سے لطف اندوز کروانے کی کوششیں جاری ہیں زیرغور اقدامات سے شائقین کو میچز سے زیادہ بہتر انداز میں لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آئے گا جبکہ ساتھ ہی سکیورٹی انتظامات فول پروف ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

آئی جی پنجاب نے کہاکہ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ سے محفوظ ماحول میں لطف اندوز ہونے کیلئے شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، باہم کوآرڈی نیشن سے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے میچز کے دوران کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کے سکیورٹی امور زیر غور آئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ سے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر ، سینئر جنرل مینیجر، نیسپاک ، ثاقب نعیم اور سعد احمد نے اجلاس میں شرکت کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں