گراس روٹ کھیلوں کے مقابلوں سے ملک میں کھیلوں کا معیا ر بہتر ہو سکتا ہے، سید خاور شاہ

115

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) پاکستا ن بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ نے کہا ہے کہ گراس روٹ کھیلوں کے مقابلوں سے ملک میں کھیلوں کا معیا ر بہتر ہو سکتا ہے۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بیس بال فیڈریشن ملک میں کھیل کی ترقی کےلئے گراس روٹ سطح پر انٹر سکول انڈر12- بیس بال چیمپئن شپ کا اہتمام کرتی ہے اور رواں سال بھی 6 اور 7 نومبر لاہور میں منعقد کی گئی اس چیمپئن شپ کے دوران 21 کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ان کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے اور تربیتی کیمپ میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصدق حنیف کے ہمراہ عاقب شیرازی اور فرحان رشید ان کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں