کراچی۔ 08 اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی عبدالحنان بھٹو کی سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت پر اشیا خوردونوش فروخت کرنے والوں گرافروشوں کے خلاف کارروائی،8 دکانیں سیل متعدد دکانداروں کو جیل بھیج دیا گیا۔
پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی کا کہنا تھا کہ جو بھی اشیا خوردونوش سرکاری قیمت سے زیادہ پر فروخت کرے گا اسکو جیل جانا پڑے گا، ہم عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں ہم سے جتنا ممکن ہو گا ہم عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اشیا خوردونوش اور چکن کو اپنی موجودگی میں سرکاری قیمت پر فروخت کروایا۔