گرانفروشی پر دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے عائد، ایک گرفتار

175
گرانفروشی پر دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے عائد، ایک گرفتار

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):مجسٹریٹ صدر سب ڈویژن نے پھلوں اور سبزیوں کی دکانوں پر اچانک چھاپے مار کر دکانداروں کو 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردئیے۔

آئی سی ٹی کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ تبسم نے اتوار کو کہا کہ چھاپوں کے دوران، مجسٹریٹ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تعین میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا پردہ فاش کیا، جس میں دکاندار کھلم کھلا صارفین سے زائد رقم وصول کر رہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر نے صدر سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور علی مارکیٹ ، سلمان مارکیٹ اور ایف الیون کے علاقوں میں پھلوں اور سبزیوں کی دکانوں کی قیمتوں کی چیکنگ کی۔

خلاف ورزی کرنے پر ایک دکاندار کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن ترنول منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو بیس ہزار روپے جرمانہ اور قانون کے مطابق تنبیہ کی گئی ہے۔