گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے، محکمہ موسمیات

124

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد اور گردونواح میں ہفتہ کی شام گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے، محکمہ موسمیات نے رات کے وقت مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں،جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشنگوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری موسم کی رپورٹ کے مطابق کل اتوار کو اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع ہے ،گلگت بلتستان ، خیبر پختونخواہ کشمیر ، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چندمقامات پر جھکڑ،تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ہے جبکہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چندمقامات پر جھکڑ/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ہے ۔گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا پشاور(سٹی، ائیرپورٹ25)، تخت بائی ،چترال 02،دیر 01،پنجاب: اٹک 06 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ہفتہ کو ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 41،تربت، پڈعیدین اور دادو میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔