‏گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی بیٹیوں کو مفت آٹا تقسیم کے مرکز پر معاونت کرتا دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

178

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ‏گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کی بیٹیوں کو غازی یونیورسٹی مفت آٹا تقسیم کے مرکز پر عوام اور انتظامیہ کی معاونت کرتا دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ طالبِ علمی کے دور سے ہی نوجوانوں میں عوامی خدمت کے جذبے کو پروان چڑھانے کیلئے یہ ایک احسن اور قابلِ ستائش اقدام ہے۔