33.8 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںگرمی کی شدید لہر ، عملہ پہلے سے زیادہ مستعدی سے کام...

گرمی کی شدید لہر ، عملہ پہلے سے زیادہ مستعدی سے کام کرے، لیسکو چیف

- Advertisement -

لاہور۔28اپریل (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے عملے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث عملہ پہلے سے زیادہ مستعدی سے کام کرے۔ ترجمان کے مطابق کسٹمر سروسز سنٹر کے عملے کو ہدایات جاری کر دیں گئی ہیں کہ موسم گرما کے دوران لیسکو سے متعلق شکایات میں اضافہ ہوجاتا ہے، اس لیے تمام عملہ پہلے سے بھی زیادہ مستعدی سے کام کرے۔

کسٹمر سروسز سنٹر آنے والے صارفین کی شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ گرمی کے اس موسم میں صارف کو دوبارہ دفتر آنے کی تکلیف برداشت نہ کرنی پڑے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اولین مقصد صارفین کی خدمت ہے اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589006

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں