34.4 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںگرمی کے ستائے ہزاروں سیاح ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے...

گرمی کے ستائے ہزاروں سیاح ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے ہزارہ کے بالائی علاقوں میں پہنچ گئے

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 19 مئی (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کے باعث ہزاروں سیاحوں نے ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے بالائی ہزارہ ڈویژن کا رخ کر لیا ہے۔ ایبٹ آباد،نتھیا گلی،ٹھنڈ یانی،ایوبیہ،کاغان،ناران اور دیگر پہاڑی مقامات پر گزشتہ چند روز کے دوران سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،ان علاقوں کے ہوٹلز،گیسٹ ہاؤسز اور ریسٹ ہاؤسز تقریباً مکمل بکنگ کی صورتحال سے دوچار ہیں جبکہ سیاحتی مقامات کی طرف جانے والی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک جام کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

پنجاب،سندھ اور خیبر پختونخوا کے وسطی علاقوں سے بڑی تعداد میں فیملیز ان علاقوں کا رخ کر رہی ہیں تاکہ سرسبز و شاداب وادیوں،خوشگوار ہوا اور نسبتاً معتدل موسم سے لطف اندوز ہو سکیں،مقامی کاروبار،بشمول ریسٹورنٹس،سڑک کنارے دکانیں اور ٹرانسپورٹ سروسز کو اس سیاحتی رش سے بھرپور فائدہ ہو رہا ہے،تاہم انتظامیہ نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں،پہاڑی سڑکوں پر تیز رفتاری سے گریز کریں اور ماحول دوست طرز سیاحت اختیار کرتے ہوئے صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598797

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں