گرم موسم میں کپاس کی نگہداشت و ضرررساں کیڑوں بارے سفارشات جاری

10
Cotton

لاہور۔23جون (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے گرم موسم کے دوران کپاس کی نگہداشت اور ضرررساں کیڑوں بارے سفارشات جاری کر دیں ۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس کے کاشتکار پانی کی ضرورت (واٹر سکاوٹنگ)کو جانچنے کے بعد اگر فصل میں پانی کی کمی ہو تو ترجیحا شام یا رات کے وقت پانی لگائیں۔فصل کو ایک ہی دفعہ زیادہ پانی لگانے کی بجائے وقفہ وقفہ سے ہلکی آبپاشی کریں تاکہ جڑوں کو خوراک اور سانس لینے میں آسانی رہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ ایسے کاشتکار جنہوں نے مئی میں کپاس کی کاشت کی ہے وہ گرمی کے اثرات کم کرنے کیلئے تین دن کے وقفے سے پانی لگائیں اور ایسے کاشتکار جو ابھی فصل کی بوائی کر رہے ہیں وہ صبح یا شام کے اوقات میں بجائی کریں۔

سفید مکھی اور چست تیلے کے کنٹرول کے لئے کپاس کے کاشتکار ہفتے میں کم از کم دوبار پیسٹ سکاوٹنگ کریں۔کپاس کے کھیت کے اردگرد جڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی بنائیں۔کاشتکار متبادل میزبان پودوں مثلا بینگن،کھیرا،حلوہ کدو،ٹماٹر، مرچ، بھنڈی اور مونگ وغیرہ پر بھی باقاعدگی سے پیسٹ سکاوٹنگ ۔فصل کو پانی کی کمی سے بچائیں اور 15 تا20 پیلے چپکنے والے کارڈ فی ایکڑ لگائیں اور ہر 15 دن کے وقفے سے چپکنے والا گلو تبدیل کریں۔