- Advertisement -
ماسکو۔ 9 جون(اے پی پی) چچنیا کے دارلحکومت گروزنی میں ایک مصروف سڑک کو باکسر محمد علی کا نام دیدیا گیا۔چچنیا کے روس نواز سخت گیر حکمران اور بااثر چچن لیڈر رمضان قادروف نے ایک خصوصی طور پر منعقدہ تقریب میں سڑک کو محمد علی ایوینو کا نام دیا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رمضان قادروف نے کہا کہ اس ایوینو کے ساتھ ہی مستقبل میں ان کے نام کا باکسنگ سنٹر بھی بنایا جائے گا،انھوں نے کہا کہ محمد علی ایک سچے مسلمان اور عظیم کھلاڑی تھے۔انھوں نے کہا کہ ہم آج ان عظیم باکسر کے نام کو یہاں امر کرتے ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8256
- Advertisement -