گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز پر کام جلد از جلد مکمل کرکے عوام کر ریلیف دیا جائے،امیرمقام

58
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی کے گرد گھومتی ہے ، انجینئر امیر مقام
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی کے گرد گھومتی ہے ، انجینئر امیر مقام

پشاور۔29اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے پولیٹکل اینڈ پبلک آفیئرز انجینئرا میر مقام نے ٹیسکو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں چیف ایگزیکٹیو ٹیسکو طاہر خان نے تفصیلی بریفنگ دی۔ مشیر انجینئرا میر مقام نے ہدایت کی کہ گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز پر کام میں مزید تیزی لائی جائے اور جلد از جلد مکمل کرکے عوام کر ریلیف دی جائے۔

انہوں نے لنڈیکوتل میں چار ٹاورز گرانے کا بھی نوٹس لیا اور عید تک مکمل کرانے کی ہدایت کی انجینئرا میر مقام نے پہاڑی علاقوں کی بجائے 10 ٹاورز سڑک کے کنارے نصب کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ ٹاورز کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کم سے کم ہو۔ انہوں نے وقتی طور پر چوکیدار لگانے کی بھی ہدایت کی جبکہ اورکزئی اور دیگر علاقوں میں ٹاورز پرکام کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور فوجی افسران کا مسئلہ حل کرانے کیلئے مدد دی جائے۔

انہوں نے کمرشل میٹر آپریشن پر زور دیا کہ اس کے لگانے کی رفتار میں تیزی لائی جائے بریفنگ میں سی ای او ٹیسکو سمیت تمام افسران نے شرکت کی انجینئرا میر مقام کا کہنا تھا کہ افسران اپنے فرائض کی انجام دہی میں ایمانداری سے کام لیتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کی کوشش کریں۔