23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںگرینڈسلیم جوڈو ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اکتوبر کے پہلے ہفتے...

گرینڈسلیم جوڈو ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد یا پشاور میں شروع ہو گا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاکستان جوڈو فےڈرےشن (پی جے ایف) کے زےر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے گرینڈ سلیم کی تےاری کے لئے قومی کھلاڑےوں کا تربےتی کےمپ اکتوبر کے پہلے ہفتے اسلام آباد ےا پشاور مےں لگاےا جائے گا۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹیم 26 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔ پی جے ایف کے نائب صدر مسعود احمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ تربےتی کےمپ مےں 15کھلاڑےوں کو مدعو کےا جائے گا اور انہےں کوچ جدےد اور اعلی معےار کی تربےت دےں گے۔انہوں نے کہا کہ گرینڈ سلیم 27 سے 31اکتوبر 2016ءتک متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس میں سات رکنی ٹیم پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=21824

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں