27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومقومی خبریںگرینڈ حیات ٹاور لیز بحالی کیس کی سماعت ملتوی

گرینڈ حیات ٹاور لیز بحالی کیس کی سماعت ملتوی

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر کی عدالت نے گرینڈ حیات ٹاور لیز بحالی کے لیے دائر درخواستوں میں سی ڈی اے موقف سننے کے بعد فریقین کو سن کر لیز بحالی کی درخواستوں پر خود فیصلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

منگل کے روز سی ڈی اے کے لیز کینسل کرنے کے فیصلے کو نجی کمپنی اور فلیٹس مالکان کی درخواستوں پر سماعت کے دوران سی ڈی اے کے وکیل کاشف ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور سی ڈی اے موقف سے متعلق عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ کیس ناقابل سماعت ہے اس لیے عدالت درخواستوں کو خارج کرے،گزشتہ سماعت پر عدالت نے فیصلے کے لیے معاملہ سی ڈی اے کو بھیجنے کا پوچھا تھا،عدالت نے کہا تھا معاملہ فیکچوئل کنڑروورسی کا ہے کیوں نہ سی ڈے اے کو بھیجا جائے، عدالتی احکامات کو سی ڈی اے کے سامنے رکھا گیا،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے لیز بحالی کا مشروط آرڈر کیا تھا،ان شرائط کو کمپنی نے پورا نہیں کیا تو ہائیکورٹ کے ڈویثرن بینچ کا فیصلہ بحال ہوگیا ہے، استدعا ہے کہ اس صورتحال میں یہ کیس ناقابل سماعت ہے عدالت درخواستیں خارج کردے ، درخواستگزاروکلاء نے کہاکہ عدالت لیز بحالی کی درخواستیں مسترد نہ کرے بلکہ اپنی نگرانی میں کیس کو آگے بڑھائے، سی ڈی اے وکیل کاشف ملک نے کہاکہ ماضی میں عدالتی نگرانی کا تجربہ اچھا نہیں رہا،

- Advertisement -

درخواستگزار وکلاء نے کہاکہ اس معاملے کو آزادانہ مصالحت کے ذریعے بھی حل کیا جاسکتا ہے،اس موقع پر سی ڈی اے کی آزادانہ مصالحت کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ یہ کیس ناقابل سماعت ہے عدالت درخواستوں کو خارج کردے، قائم مقام چیف جسٹس نے کہاکہ فریقین کو سن کر اس معاملے پر عدالت فیصلہ کرے گی،سی ڈی اے وکیل نے کہاکہ عدالت ہی اس کیس کا فیصلہ کرے،استدعا ہے کہ عدالت کیس روازنہ کی بنیاد پر سماعت کرے،عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔سی ڈی اے کے لیز کینسل کرنے کے فیصلے کو نجی کمپنی اور فلیٹس مالکان نے چیلنج کررکھا ہے،درخواستوں میں سی ڈی اے کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر لیز بحالی کی استدعا کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589903

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں