گرینڈ پری حسن II، اعصام الحق کو سیمی فائنل میں شکست

148

کاسابلانکا۔ 15 اپریل (اے پی پی) گرینڈ پری حسن II، قومی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مینز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے رومانین پارٹنر فلورین مرجیا کو سپین کے مارسیل گرینولرز اور مارک لوپز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہسپانوی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد 7-6 ، 6-7 اور 10-4 سے کامیابی حاصل کی۔