-
برسبین۔8جنوری (اے پی پی):بلغاریہ کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ گریگور دیمتروف نے اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 32 سالہ بلغارین کھلاڑی گریگور دیمتروف نے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ڈنمارک کے حریف کھلاڑی ہولگر رونے کو شکست دے کر 2017 کے بعد کوئی اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس فتح کے بعد گریگور دیمتروف کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
-
رواں سال کا پہلا اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
-
کوئنز لینڈ ٹینس سنٹر میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بلغاریہ کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ گریگور دیمتروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ڈنمارک کے حریف کھلاڑی ہولگر رونے کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7) اور 4-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔گریگور دیمتروف نے اپنے کیریئر کا نواں اور 2017 میں اے ٹی پی فائنل کے بعد پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔