گزشتہ ایک دہائی کے دوران ڈیجیٹل فنانشل سروسز پر سائبر حملوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ

87
منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):گزشتہ ایک دہائی کے دوران ڈیجیٹل فنانشل سروسز پر سائبر حملوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کی عالمی وبا کے باعث زیادہ تر صارفین بینکوں سے رقوم نکالنے، دوسرے افراد کو منتقل کرنے اور بلز کی ادائیگی کے لئے آن لائن خدمات سے استفادہ کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہماری روز مرہ زندگی میں ڈیجیٹل فنانشل سروسز کی اہمیت اور استعمال بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سے سائبر حملوں کے خدشات میں بھی اسی تناسب سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ دس سال کے دوران ڈیجیٹل فناشل سروسز پر سائبر حملوں میں تین گنا اضافہ ہواہے اور ان حملوں سے مالی خدمات کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس سے مالیاتی استحکام کوممکنہ لاحق خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔ عالمی ادارہ نے کہا ہے کہ مالیات کی آن لائن خدمات کے شعبہ کو ان حملوں اور صارفین کی رقوم کے تحفظ کے لئے عالمی برادری سائبر مپنگ اینڈ رسک کو انٹی فیکیشن ، قوانین کو مزید موثر بنانےپرتوجہ دینی چاہیئے جبکہ حملہ کی صورت میں جلد اقدامات کی استعداد کار، معلومات اور تجربات کی شیئرنگ پر آمادگی اور نظام کو مزید محفوظ بنانے کے لئے ساتھ ساتھ استعداد میں بہتری کے لئے تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے ۔