گزشتہ ایک سال میں 12 ارب ڈالر غیرملکی قرضہ کی ادائیگی

111

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہاہے کہ حکومت گزشتہ ایک سال میں 12 ارب ڈالر کا غیرملکی قرضہ ادا کر چکی ہے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیرخزانہ نے کہا کہ جولائی 2022 سے اب تک حکومت تقریبا 12 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضہ جات کی ادائیگی کر چکی ہے، اس کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 34 کروڑ ڈالر ہیں۔