اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر(اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں گزشتہ برس کے اس عرصہ کے مقابلہ میں ملک کی خوراک کی اشیاءکی برآمدات میں 30.06فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی اگست 2017-18ءمیں ملک نے مختلف خوراک کی اشیاءکی برآمدات کی مد میں 512.321ملین ڈالر آمدن حاصل کی جو جولائی اگست 2016-17ءکے دوران 393.926ملین ڈالر تھی۔ پاکستان شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ بالا اعدادوشمار 30.06فیصد اضافہ کو ظاہر کرتے ہیں۔ خوراک کی مصنوعات جو تجارت میں مثبت ترقی میں کردار ادا کرتے ہیں ان میں چاول بھی شامل ہے جس کی برآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلہ میں 40.36فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چاول کی برآمدات سے گزشتہ برس 159.543ملین ڈالر حاصل ہوئے جبکہ رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں چاول کی برآمدات سے 223.937ملین ڈالر کی آمدن حاصل ہوئی ہے۔