ملتان۔ 18 نومبر (اے پی پی):گزشتہ برس کے مقابلے میں کپاس کی پیداوار میں 33.61فیصد کمی واقع ہوئی۔
پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کی جانب سے جاری کردہ کپاس کے اعدادوشمار کے مطابق15نومبر 2024 تک کپاس کی کل آمد 4,893,948گانٹھیں ہے جبکہ گزشتہ سال 2023 میں آج کی تاریخ میں کپاس کی آمد 7,370,624 گانٹھیں تھی ۔ اس طرح گزشتہ برس کے مقابلے میں امسال کپاس کی گانٹھوں کی پیدوار میں 33.61 فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔