لنڈی کوتل ۔ 26 نومبر (اے پی پی):ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد گزشتہ پچیس ویں روز25نومبر کو پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغانستان جانے والے افغان خاندانوں جس میں مرد خواتین اور بچے شامل تھے گزشتہ دن اور رات گئے تک طورخم بارڈر کے راستے 446خاندانوں کے2127افراد افغانستان واپس چلے گئے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل نے اے پی پی کو بتایا کہ گزشتہ دن اور رات گئےضلع خیبر لنڈیکوتل انٹری ہولڈنگ پوائنٹ کیمپ میں نادرہ موبائل وین میں ڈیٹا رجسٹرڈ کرنے کے 143 افغان خاندانوں جس میں 731افراد مرد خواتین اور بچے شامل تھے
جبکہ طورخم بارڈر کے راستے سپیشل اجازت نامہ پر 303خاندان جس میں 1327افراد واپس چلے گئے جبکہ 69افراد ڈیپورٹ کر دئے گئے تمام افغان خاندانوں کو طورخم بارڈر کے راستے افغانستان کو خوش اسلوبی سے رخصت کر کے واپس چلے گئے ہیں۔