گزشتہ دو سال میں پیمرا نے انٹرٹینمنٹ اور نیوزچینلزسے متعلق 390 شکایات کونمٹایا ہے، اعظم نذیر تارڑ

122

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرپارلیمانی امور و قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال میں پیمرا نے انٹرٹینمنٹ اور نیوزچینلز سے متعلق 390 شکایات کونمٹایا ہے۔جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، سینیٹر دنیش کمار، سینیٹر شبلی فراز اور روبینہ قائم خانی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیرپارلیمانی امور و قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کونسل آف ایکٹ فعال ہے ۔

دو سال میں پیمرا نے 390 شکایات کونمٹایا ، اس میں نشر کیاگیا مواد اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی شامل ہے۔ ٹی وی چینلز کو جرمانے کئے گئے ہیں ، ان کے خلاف تادیبی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ اس میں نیوز چینلز اور انٹرٹینمنٹ چینلز شامل ہیں۔ حکومت ہر شعبے میں میرٹ اور شفافیت یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے لئے موبائل فون کے مقابلے میں ٹی وی دیکھنا صحت مند سرگرمی ہے۔