گزشتہ روز 302 لیسکونادہندگان سے80لاکھ59ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی، ترجمان

55
LESCO

لاہور۔12نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا، اس سلسلے میں ایک روز کے دوران 302نادہندگان سے80لاکھ59ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔

نادرن سرکل میں 42نادہندگان سے 20لاکھ11ہزار سے زائد، ایسٹرن سرکل میں 17نادہندگان سے10 لاکھ31ہزار روپے سے زائدکی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 51نا دہندگان سے10لاکھ87ہزار روپے سے زائد،ساوتھ سرکل میں 39نادہندگان سے10 لاکھ41ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔

ترجمان لیسکو کے مطابق ننکانہ سرکل میں 30نادہندگان سے 28ہزار، شیخوپورہ سرکل میں 50 نادہندگان سے64ہزار روپے کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 37نادہندگان سے53ہزار روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 36 نا دہندگان سے43ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔