اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) گزشتہ سات ماہ کے دوران 91 لاکھ 15 ہزار 625 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز و رجسٹریشن کارڈز جاری کئے گئے جبکہ 18 اگست 2017ءسے 24 فروری 2018ءتک کے اسی دورانیہ میں 88 لاکھ 7 ہزار 92 کمپیوٹرائزڈ و دیگر رجسٹریشن کارڈز جاری کئے گئے جو کہ 3 لاکھ 8 ہزار 553 موجودہ سات ماہ کے مقابلہ میں کم ہیں۔ گزشتہ سات ماہ کے دوران 91 لاکھ 15 ہزار 625 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ و رجسٹریشن کارڈز میں 23 لاکھ 33 ہزار 422 سمارٹ قومی شناختی کارڈز اور 28 ہزار 787 نائیکوپ شامل ہیں جو 2017-18ءکے اس دورانیہ سے کئی گنا زیادہ ہے۔ نیشنل ڈیٹا بیس و رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 18 اگست 2017ءسے 24 فروری 2018ءتک 88 لاکھ 7 ہزار 92 مختلف شناختی کارڈ نادرا کی جانب سے جاری کئے گئے جبکہ 18 اگست 2018ءسے 4 فروری 2019ءتک 91 لاکھ 15 ہزار 625 کمپیوٹرائزڈ قومی و دیگر رجسٹریشنز کارڈ کا اجراءکیا گیا۔ 2017-18ءکے سات ماہ کے دوران 53 لاکھ 97 ہزار 373 سمارٹ قومی شناختی کارڈز جاری کئے گئے جبکہ اگست 2018ءسے فروری 2019ءتک 49 لاکھ 43 ہزار 771 سمارٹ قومی شناختی کارڈز جاری کئے گئے۔ 18 اگست 2017ءسے 24 فروری 2018ءتک 10 لاکھ 14 ہزار 524 چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ جبکہ 18 اگست 2018ءسے 24 فروری 2019ءتک 11 لاکھ 56 ہزار 627 سرٹیفیکیٹ جاری کئے گئے۔ 18 اگست 2017ءسے 24 فروری 2018ءتک 82 ہزار 800 نائیکوپ جبکہ 18 اگست 2018ءسے 24 فروری 2019ءتک 28 ہزار 787 نائیکوپ جاری کئے گئے۔ 18 اگست 2017ءسے 24 فروری 2018ءتک 3 لاکھ 83 ہزار 408 سمارٹ نائیکوپ جبکہ 18 اگست 2018ءسے 24 فروری 2019ءتک 3 لاکھ 89 ہزار 160 نائیکوپ جاری کئے گئے۔ 18 اگست 2017ءسے 24 فروری 2018ءتک ایک لاکھ 60 ہزار 250 فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹس جبکہ 18 اگست 2018ءسے 24 فروری 2019ءتک 2 لاکھ 52 ہزار 390 فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹس جاری کئے گئے۔ 18 اگست 2017ءسے 24 فروری 2018ءتک 8 ہزار 629 پاکستانی اوریجن کارڈز جبکہ 18 اگست 2018ءسے 24 فروری 2019ءتک 11 ہزار 468 پاکستانی اوریجن کارڈز جاری کئے گئے۔ 18 اگست 2017ءسے 24 فروری 2018ءتک 7 لاکھ 81 ہزار 391 افراد کی مفت رجسٹریشن کی گئی جبکہ 18 اگست 2018ءسے 24 فروری 2019ءتک 10 لاکھ 55 ہزار 479 افراد کی مفت رجسٹریشن کی گئی۔ 18 اگست 2017ءسے 24 فروری 2018ءتک 14ہزار 479 خصوصی افراد کی رجسٹریشن کی گئی جبکہ 18 اگست 2018ءسے 24 فروری 2019ءتک 15 ہزار 900 خصوصی افراد کی رجسٹریشن کی گئی۔ 18 اگست 2017ءسے 24 فروری 2018ءتک 10 ہزار 189 بلاک شناختی کارڈز ضابطہ کی کارروائی کے بعد سہولت دی گئی جبکہ 18 اگست 2018ءسے 24 فروری 2019ءتک 9 ہزار 617 بلاک شناختی کارڈز ضابطہ کی کارروائی کے بعد سہولت دی گئی۔ اس کے علاوہ نادرا نے لاہور میں 2 اور کراچی میں 3 نئے نادرا مراکز قائم کئے گئے۔ 4 لاکھ 99 ہزار 40 افراد کو نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت ڈیجیٹلائز کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے لئے 35 ہزار 400 اسلحہ لائسنسوں کی درخواستیں پراسیس کی گئیں جبکہ پنجاب آرمز لائسنس پراجیکٹ کے تحت 93 ہزار 386 درخواستیں پراسیس کی گئیں۔ سندھ آرمز لائسنس پراجیکٹ کے لئے 12102 درخواستیں زیر کار لائی گئیں۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کی 54 ہزار 842، ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کی 65 ہزار 305 درخواستیں زیر کار لائی گئیں۔ عارضی نقل مکانی کرنے والے افراد کے لئے ایمرجنسی ریکوری پراجیکٹ کے تحت 3 لاکھ 29 ہزار 464 ایل ایس جی اور 3 لاکھ 64 ہزار 294 سی ڈبلیو جی زیر کار لائی گئیں۔ اس کے علاوہ کینیا کے ساتھ 7 لاکھ 41 ہزار ڈالر، نائیجیریا کے ساتھ 6 لاکھ ڈالر، سوڈان کے ساتھ 2 لاکھ 92 ہزار یورو کے کنٹریکٹ کئے گئے جبکہ سوڈان سول رجسٹریشن سسٹم کی تکنیکی ٹیموں کو استعداد کار میں اضافہ کی تربیت کے لئے 91 ہزار یورو کے کنٹریکٹ دیئے گئے۔ صومالیہ کے نیشنل آئیڈنٹیفیکیشن سسٹم کی ترقی کے لئے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ نادرا کے متوقع اقدامات میں کینیا ای پاسپورٹ فیز ٹو میں 18 لاکھ ڈالر کی بڈ جمع کرائی گئی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے انٹرنیشنل ریمی ٹینس زیر کار ہے۔ مرکزی ڈیٹا بیس کے لئے آن لائن ویزا سسٹم کی وزیراعظم نے اصولی منظوری دے دی ہے۔ باضابطہ نوٹیفیکیشن چند دنوں میں موصول ہو جائے گا۔ کیمرون اور سیرالیون کے لئے ویزا سلوشن زیر کار ہے۔ نائیجیریا نیشنل آئی ڈی کارڈ اپ گریڈ کے لئے چار لاکھ ڈالر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ نادرا، ایف بی آر کے ٹیکس سٹیمپ پراجیکٹ کی بڈ میں بھی حصہ لے گا۔ فاٹا میں عارضی نقل مکانی کرنے والے افراد کے لئے اپریل ۔ مئی 2019ءمیں چار نیو ون سٹاپ شاپس قائم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پہلی مرتبہ انٹرنیٹ ووٹنگ پر عمل درآمد کیا۔