28.8 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتجارتی خبریںگزشتہ سال عالمی سطح پر شفاف توانائی کے حصول کے لئے 333.5...

گزشتہ سال عالمی سطح پر شفاف توانائی کے حصول کے لئے 333.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) گزشتہ سال 2017ءکے دوران عالمی سطح پر شفاف توانائی کے حصول کے لئے 333.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو سال 2016ءکے مقابلہ میں 3 فیصد زائد جبکہ اب تک کی جانے والی سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمیاتی تغیرات کے نقصانات سے بچنے کے لئے شفاف توانائی کے حصول پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے بچا جاسکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے نقصانات کا سامنا کرنے والے دنیا کے 10 پہلے ممالک میں سے ساتویں نمبرپر ہے۔ اسی طرح ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی اپنی ایک سٹڈی رپورٹ میں کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان دنیا میں متاثر ہونے والے بڑے ممالک میں شامل ہے جہاں پر ماحولیاتی تغیرات کی وجہ سے زرعی شعبہ اور بالخصوص گندم ا ورچاول کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی کے ساتھ ساتھ فی کس سالانہ آمدن بھی تشویش حد تک کم ہونے کا خدشہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=123041

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں