گزشتہ سال4397 ملزمان کا چالان اور12643 جنگلی جانور و پرندے بازیاب کرائے،ترجمان وائلڈ لائف

92

لاہور۔19جنوری (اے پی پی):سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پاکس پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیر نگرانی صوبہ میں وائلڈ لائف کومبنگ آپریشن کے دوران محکمہ کو بے مثال اور تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔

ترجمان کے مطابق مارچ2024 میں شروع ہونیوالے اس آپریشن کے دوران محکمہ نے وائلڈ لائف کرائمز میں ملوث کل 4397 ملزمان کا چالان کیا، 12643 جنگلی جانور و پرندے بازیاب کروائے، 937 چالان عدالت بھیجے ، 3458 کیس کمپائونڈ کیے جس سے چار لاکھ8 3 ہزارعدالتی جرمانہ جبکہ4کروڑ 83 لاکھ 520 روپے محکمانہ معاوضہ موصول ہوا،

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران لاہور ریجن نے 1485 جانور بازیاب کروائے، 439 چالان ، 40 ہزار عدالتی جرمانہ اور 37 لاکھ 33 ہزار محکمانہ معاوضہ وصول کیا۔اسی طرح گوجرانوالہ ریجن نے 1502 جانور بازیاب، 273 چالان، 9 لاکھ عدالتی جرمانہ اور24 لاکھ 48ہزار 600محکمانہ معاوضہ،فیصل آباد ریجن نے 146 جانور بازیاب کروا ئے، 502 چالان ، 11 لاکھ 28 ہزار عدالتی جرمانہ اور 54 لاکھ 5ہزار 200 روپے محکمانہ معاوضہ وصول کیا۔سرگودھا ریجن نے بھی 432 جانور بازیاب کروائے،668چالان ،3 لاکھ 40ہزار500 عدالتی جرمانہ اور63 لاکھ 29ہز600 روپے محکمانہ معاوضہ وصول کیا،

اسی طرح راولپنڈی ریجن نے کل5807 جانور بازیاب کروائے، 843 چالان کیے، 6 لاکھ 71 ہزار عدالتی جرمانہ اور 91 لاکھ 92ہزار 500 روپے محکمانہ معاوضہ حاصل کیا۔گجرات ریجن نے 61 جانور بازیاب ، 135 چالان ، 7 ہزار عدالتی جرمانہ اور 13 لاکھ96ہزار 200 محکمانہ معاوضہ وصول کیا۔ ترجمان کے مطابق سالٹ رینج ریجن نے 252 جانور بازیاب کروائے،226 چالان ، 18 لاکھ عدالتی اور 38 لاکھ8ہزار 50 روپے محکمانہ معاوضہ کیا، ساہیوال ریجن 19 جانور بازیاب،41 چالان اور 2 لاکھ 46 ہزار محکمانہ معاوضہ وصول کیا۔

ملتان ریجن نے 16 جانور بازیاب کروائے، 207 چالان،2 لاکھ20ہزار عدلتی جرمانہ اور20 لاکھ 3ہزار850 روپے محکمانہ معاوضہ وصول کیا، ڈیرہ غازی خاں ریجن نے بھی2596 جانور و پرندے بازیاب کروائے، 316 چالان ، 2 لاکھ عدالتی جرمانہ اور24 لاکھ 90 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کیا۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف ریجنز نے نمایاں ریکارڈز بھی بنائے جن میں گوجرانوالہ ریجن نے کل 33 بڑے جانور 12 بندر، 10 پاڑہ ہرن، 03 سامبر، 1 0ریچھ, 01 پینگولن،01 اڑدھا،01 گیدڑ،02نیولے اور02دو موئی سانپ بازیاب کروائے۔

اسی طرح بہاولپور اور سرگودھا ریجن نے تین تین کالے ریچھ برآمد کروائے، راولپنڈی ریجن نے 07پینگولن بازیاب کروائے نیز سب سے زیادہ 843 چالان کیے ،بہاولپور ریجن نے آپریشن کے دوران محکمانہ معاوضہ کی صورت میں سب سے زیادہ01 کروڑ 12 لاکھ 47ہز500 روپے وصول کئے۔