اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) مئی 2018ءکے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 57.35فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2018ءکے دوران تمباکو کی برآمدات 5 لاکھ 11 ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ مئی 2017ءکے دوران تمباکو کی برآمدات سے 11 لاکھ 98 ہزار کا زر مبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مئی 2017ءکے مقابلہ میں مئی 2018ءکے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 6 لاکھ 87 ہزار ڈالر یعنی 57 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔