اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):گزشتہ مالی سال کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 29 ملین ڈالر اضافہ ہوا ہے۔ پی کے لائیو سٹاک کے ایم ڈی طارق محمودبٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں برآمدات کا حجم 333 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2020 کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمد سے304 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایاگیا تھا ۔
اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2021 کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 29 ملین ڈالر اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بالحاظ وزن مالی سال 2020 میں 83 ہزار 749 ٹن گوشت اور اس کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں تاہم گزشتہ مالی سال 2021 میں برآمدات کا وزن 95ہزار 991 ٹن تک بڑھ گیا۔
اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2021 کے دوران بڑے گوشت کی ملکی پیداوار 23 لاکھ 80 ہزار ٹن جبکہ چھوٹے گوشت کی پیداوار 7 لاکھ 65 ہزار ٹن تک بڑھ گئی ۔\395