اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):گزشتہ مالی سال کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)کی بعداز ٹیکس آمدنی 208.976 ارب روپے رہی ہے۔کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق اس عرصہ کے لئے او جی ڈی سی ایل کی فی حصص آمدن 48.59 روپے ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 30 جون 2024کو ختم ہونے والے مالی سال کے لئے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 4 روپے (40 فیصد) کے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں مالی سال 2024 کے دوران اوجی ڈی سی ایل اپنے حصہ داروں کو 6.10 روپے (61 فیصد)کے وسط مدتی ڈیوڈنڈ کی ادائگیاں کرچکی ہے۔ حتمی کیش ڈیوڈنڈ کی ادائیگی وسط مدتی ادائیگیوں کے علاوہ ہے۔