گزشتہ مالی سال کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات کا حجم 324 ملین ڈالر رہا ، فشرمین ایسوسی ایشن

128

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات کا حجم 324 ملین ڈالر رہا ہے۔ فشرمین ایسوسی ایشن کے حکام نے کہا ہے کہ مچھلی اور سمندری خوراک کی برآمدات کے اضافہ کے لئے شعبہ سے وابستہ افراد کی تربیت انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران مچھلی پکڑنے اور اس کی برآمدات و سٹوریج اور پراسیسنگ کے کاروبار سے وابستہ 2500 افراد کو تربیت فراہم کی گئی ہے