گزشتہ مالی سال کے دوران قطر کو پاکستانی برآمدات کا حجم 52.6 ملین ڈالر رہا، سٹیٹ بینک

80

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2016-17 ءکے دوران قطر کو کی جانے والی ملکی برآمدات کاحجم 52.6 ملین ڈالر رہا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2015-16ءکے دوران برآمدات کا حجم 59.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے حکام نے کہا ہے کہ قطر کو کی جانے والی قومی برآمدات میں کمی کا خلیجی بحران سے کوئی تعلق نہیں ہے اور مالی سال 2015-16 ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات میں کمی مجموعی ملکی برآمدات میں کمی کارجحان کے باعث ہے۔ انہوں نے کہاکہ مختلف تجارتی و کاروباری ادارے قومی برآمدات میں اضافہ کے لئے تجارتی وفود کے تبادلوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور رواں مالی سال کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں خاطر خواہ کو یقینی بنایا جائے گا۔