گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے دوران تولیے کی ملکی برآمدات میں 0.41 فیصد کی کمی

134

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے دوران تولیے کی ملکی برآمدات میں 0.41 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور دوران سال 793.898 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران تولیے کی ملکی برآمدات میں 3.257 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مالی سال 2014-15ءکے دوران تولیے کی برآمدات سے 797.155 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2014-15ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران تولیے کی برآمدات میں 0.41 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔