اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران چینی کی ملکی برآمدات میں 21 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران چینی کا برآمدی حجم 3 لاکھ 7 ہزار 862 میٹرک ٹن تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2015-16ءکے دوران 2 لاکھ 93 ہزار 451 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی تھی۔