اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران گندم کی قومی برآمدات میں 512.3 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 3676 میٹرک ٹن گندم کی برآمدات سے 9 لاکھ 67 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کمایا گیا ہے جبکہ مالی سال 2015-16ءکے دوران 450 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی تھی اور ایک لاکھ 58 ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔