اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2018-19ءکے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں 15.33 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 31 ارب 82 کروڑ ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مالی سال 2017-18ءکے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 37 ارب 58 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017-18ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2018-19ءکے دوران ملک کے تجارتی خسارے میں 15.33 فیصد یعنی 5 ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔