25.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومتجارتی خبریںگزشتہ ماہ امریکا کے لئے برآمدات میں 40 فیصد ، برطانیہ کے...

گزشتہ ماہ امریکا کے لئے برآمدات میں 40 فیصد ، برطانیہ کے لئے 33 فیصد اور چین کے لئے برآمدات میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):امریکاکو کی جانے والی قومی برآمدات میں جولائی 2025 کے دوران 40 فیصدجبکہ برطانیہ 33 فیصد اور چین کو کی جانے والی برآمدات میں 12 اضافہ ہوا ہے ۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اےپی)کی رپورٹ کےمطابق اس دوران امریکا کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 560 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جولائی 2024 میں برآمدات سے401 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا ۔اس طرح جولائی 2024 کے مقابلہ میں جولائی 2025 کے دوران امریکا کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 159 ملین ڈالر یعنی 39.65 فیصد کی نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔

- Advertisement -

برآمد کنندگان نے کہا ہے کہ ٹیرف میں کمی کی سہولت سے استفادہ اور امریکا کو کی جانے والی برآمدات میں اضافہ کے تسلسل کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف خرم مختار نے کہا ہے کہ چین اور بھارت پر عائد ٹیرف میں اضافہ کے بعد پاکستان ٹیکسٹائل کی ویلیو چین کا حامل واحد ملک ہے اور امریکی درآمدکنندگان اور ریٹیلرز مقامی ضروریات کی تکمیل کیلئے پاکستان پر زیادہ سے زیادہ انحصار کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب اصلاحات کے حوالے سے بہترین موقع ہے تاکہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات کو 30 ارب ڈالر تک توسیع دی جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ اصلاحات کے حوالے خطے کے دیگر ممالک کی طرح توانائی کی مسابقتی قیمتیں، سبٹیڈیز اور ایڈوانس ٹیکسز وغیرہ کے خاتمہ ،ریفنڈ کی بروقت ادائیگی اور ورکنگ کیپٹل تک آسان رسائی یقینی بنانے کیلئے آئندہ 5 سال کا واضح روڈ میپ تیارکرنے کی ضرورت ہے۔رپورٹ کےمطابق جولائی 2025 کے دوران برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات بھی 33 فیصد کے اضافہ سے 163 ملین کے مقابلہ میں 217 ملین ڈالر تک بڑھی ہیں ۔

مزید برآں چین کو کی جانے والی برآمدات میں بھی جولائی 2024 کے مقابلہ میں جولائی 2025 کے دوران 12 فیصد کی بڑھوتری سے برآمدات کی مالیت 154 ملین ڈالر کے مقابلہ 173 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق اس دوران سپین کو کی جانے والی قومی برآمدات میں بھی 29 فیصد جبکہ نیدرلینڈ ز 25 فیصد اور جرمنی کو کی جانےوالی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید برآں مشرق وسطیٰ کےممالک میں متحدہ عرب امارات کو کی جانے والی برآمدات میں جولائی 2025 کے دوران 23 فیصد جبکہ سعودی عرب 5 فیصداضافہ ہوا ہے ۔رواں مالی سال کے ابتدائی ماہ جولائی 2025 میں جنوبی ایشیائی ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔جولائی 2025 کے دوران سری لنکا کو کی جانے والی برآمدات میں 35فیصد جبکہ بنگلہ دیش کو کی جانے والی برآمدات میں بھی 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں