گزشتہ ماہ لکڑی اورکارک کی درآمدات میں اضافہ

81

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) رواں سال فروری میں ملک میں لکڑی اورکارک کی درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق فروری 2019ء میں پاکستان نے لکڑی اورکارک کی درآمدات پر13.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے لکڑی اورکارک کی درآمدات پر9.4 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا یوں فروری کے مہینے میں ملک میں لکڑی اورکارک کی درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 44.4 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔