اسلام آباد ۔ 21 دسمبر(اے پی پی) گزشتہ پانچ سال کے دوران برآمدات سے 113.198 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایاگیا ہے۔ وزارت تجات و ٹیکسٹائل کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ءکے دوران 23.212 ارب ڈالر جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران 20.4 ارب ڈالر اور مالی سال 2015-16ءکے دوران 20.787 ارب ڈالرکا زرمبادلہ کمایاگیا ہے ۔ اسی طرح مالی سال 2014-15ءکے دوران 23.67 ارب ڈالر اور مالی سال 2013-14ءکے دوران قموی برآمدات سے 25.11 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران روئی کی برآمدات سے 178.4 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواہے۔