گزشتہ چار سال میں ترقیاتی بجٹ کا حجم بڑھنے کی بجائے سکڑ گیاہے، احسن اقبال

110
احسن اقبال
جامع ترقی کے لئے سیاسی استحکام اور پالیسیز کا تسلسل ناگزیر ہے ، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی کارکردگی رپورٹ کے اجراکی تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی، ترقی ،اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے، گزشتہ چار سال میں ہمارے ترقیاتی بجٹ کا حجم سکڑ گیاہے، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن ایک بڑا تقاضا ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کو یہاں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن بوٹ کیمپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان اس وقت بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے، گزشتہ چار سال میں ہمارے ترقیاتی بجٹ کا حجم سکڑ گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ترقیاتی بجٹ کو بڑھا کر دوگنا کرنا چاہیے تھا۔ 2013 میں ترقیاتی بجٹ340 ارب تھا جسے پانچ سال بعد 1 ہزار ارب پر چھوڑا تھا۔ بعد میں ترقیاتی بجٹ بڑھنے کی بجائے کم ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن ایک بڑا تقاضا ہے ۔

مانیٹرنگ سے شفافیت کے ساتھ استعداد کار میں بھی بہتری سے بھی آتی ہے۔ مانیٹرنگ سے اہداف کی تکمیل کو بھی جانچا جا سکتاہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی آرگنائزیشن میں اس کی انوسمنٹ کو استعمال کرنے کے لیے مانیٹرنگ کا شعبہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔

آپ لوگ مانیٹرنگ کے ذریعے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر ایک پیسہ ان اہداف کیلئے لگے جس کیلئے یہ پیسہ دیا گیا ہے ۔ ہر منصوبے کے کے پی آئیز کا تعین ہونا چاہیے