گزشتہ چار ماہ میں ریلوے کو بیس ارب روپے کی آمدنی ہوئی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد

85
APP47-01 LAHORE: December 01 - Federal Minister for Railways Sheikh Rasheed Ahmad addressing a press conference at Railway Headquarters. APP photo by Rana Imran

لاہور۔یکم دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ گزشتہ چار ماہ میں ریلوے کو بیس ارب روپے کی آمدنی ہوئی، ہر سال 10 ارب روپے ہدف سے زیادہ کمائیں گے 90 روز میں ریلوے کی آمدنی میں دو ارب روپے کا اضافہ کیا گیا جس میں صرف پسنجر سیکٹر میں ایک ارب روپے اضافہ ہوا، ملک میں ٹورازم کے فروغ کیلئے راولپنڈی سے ٹیکسلا’ پشاور سے اٹک پل اور کراچی سے کینجھر لیک تین ٹرینیں چلائی جارہی ہیں ، چکلالہ سٹیشن کو بھی اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وہ ہفتہ کے روز ریلوے ہیڈ کوارٹر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کے ساتھ جو بھی ریلوے ملازم ملوث ہوا وہ اگلے ہی دن ملازمت سے فارغ ہو جائیگا۔