گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 117 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، قومی ادارہ صحت

62
Ministry of Health

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 117 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، مثبت کیسز کی شرح 0.61 رہی۔

بدھ کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 90 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 117 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، کورونا ٹیسٹوں کی مثبت شرح 0.61 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ 145 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔