گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1000ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق، 1066زخمی ہوئے، ترجمان ریسکیو 1122

98
میکسیکو ، ٹریفک حادثے میں 6 افراد ہلاک ،2 زخمی

لاہور۔29اگست (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1000ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق، 1066زخمی ہوئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1000ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

جن میں 453افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 613معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا، ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 74فیصدموٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ231ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت254متاثرین کے ساتھ پہلے ،ملتان64حادثات میں 68متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد60حادثات میں 63متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔