لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1283ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق،1381زخمی ہوئے ۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1283ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 598افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،783معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی گئی
،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان حادثات میں 742ڈرائیورز،57کم عمرڈرائیورز، 473مسافراور177 راہگیر شامل تھے،274ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت317متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد96حادثات میں 103متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان73حادثات میں 77متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1141موٹرسائیکلز،71آٹورکشے،132کاریں،23وین12 مسافر بسیں،36ٹرک اور106دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔