لاہور۔6دسمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1514 ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق ،1589زخمی ہوئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1514ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 646افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ943معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی،
ریسکیو 1122 صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 896ڈرائیورز،78کم عمرڈرائیورز، 495مسافراور211پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے
،ترجمان کے مطابق306ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت333متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 118حادثات میں 104متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورملتان 94حادثات میں 99متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔