لاہور۔16جنوری (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1229ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق، 1307زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1229ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،جن میں 572 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق735معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 75 فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ231 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں،جس میں صوبائی دارالحکومت242 متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد93 حادثات میں86 متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ ملتان69حادثات میں 69متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبر پر رہا۔