گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3179نئے مثبت کیسز رپورٹ، سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ87اموات ہوئی ہیں ، این سی او سی

63
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا اجلاس، ملک میں بیماری کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ این پی آئیز کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ کے بعد پنجاب میں زیادہ87اموات ہوئی ہیں جن میں سے 45افراد وینٹی لیٹر ز پر تھے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3179نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں ۔این سی او سی کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 74افراد ہسپتالوں جبکہ 13افراد کی موت ہسپتالوں سے باہر ہوئی ۔ ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 46 فیصد،اسلام آباد میں 41 فیصد،لاہور میں 34 فیصد اور پشاور میں21 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے 4 بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر راولپنڈی میں 40 فیصد، اسلام آباد 42پشاور59،اور ایبٹ آباد میں 39فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے48075 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 20681،پنجاب میں15,133 خیبرپختونخوا میں5213 اسلام آباد میں 5749 بلوچستان میں 337گلگت بلتستان میں 373, آزاد کشمیر میں 579 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد404,501ہوچکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹی لیٹرز پر 279 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 40922ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد454,673 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 7937بلوچستان میں 17880گلگت بلتستان میں 4814 اسلام آباد میں 35905خیبر پختونخوا میں 54448، پنجاب میں 130706اور سندھ میں202983مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد9250 ہے جن میں سے سندھ میں 3302 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 25 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 7مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 3558 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 32مریض ہسپتالوں میں جبکہ 4مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1521 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران8مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 388 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 179 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 99 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 203 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران3مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 62 لاکھ 64 ہزار135 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 615 ہسپتالوں میں 2 ہزار 999 مریض زیر علاج ہیں۔