گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 539 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ،این سی او سی

55

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر( این سی او سی )نے نئے کورونا کیسز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ پیر کو این سی او سی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 539 مریضوں کے ٹیسٹس مثبت آئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 14 افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے جبکہ 1 فرد گھر میں قرنطینہ کے دوران اپنی جان کی بازی ہار گیا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 495 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 288، پنجاب میں 7 ہزار 711, خیبرپختونخوا میں 1 ہزار 659 ، اسلام آباد میں 2ہزار 140، بلوچستان میں 402، گلگت بلتستان میں 80، آزاد کشمیر میں 215 ٹیسٹس کیے گئے۔اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار 764 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 859 وینٹیلیٹرز پر 149 کورونا کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد 17 ہزار 799 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 660 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 141، بلوچستان میں 11 ہزار 906، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 334، اسلام آباد میں 15 ہزار 261، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 692، پنجاب میں 94 ہزار 477 اور سندھ میں 1 لاکھ 23 ہزار 849 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 97 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 272 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 افراد ہسپتال میں جاں بحق ہوئے جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔ پنجاب میں 2 ہزار 170 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 231 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس بیماری کیخلاف زندگی کی بازی ہار گیا۔ اسلام آباد میں کل 171 ، بلوچستان میں 138 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک کورونا کا مریض ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا ،گلگت بلتستان میں 57 اموات ہوئیں جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتالوں میں زندگی کی بازی ہار گئے، آزاد کشمیر میں 58 اموات ہوئیں۔ اب تک ملک بھر میں 21 لاکھ 47 ہزار 584 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں اس وقت 1 ہزار 357 مریض زیر علاج ہیں۔