گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوویڈ ۔19کے 531 ٹیسٹ مثبت آئے، 15 افراد جاں بحق ہوئے 12 افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے ، 3 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران اپنی جان کی بازی ہار گئے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 227 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے

67
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا اجلاس، ملک میں بیماری کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ این پی آئیز کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنیٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کو ویڈ ۔ 19کے 531 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 12 افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے جبکہ 3 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران اپنی جان کی بازی ہار گئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 227 کو ویڈ ۔ 19کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 397، پنجاب میں 5 ہزار 180، خیبرپختونخوا میں 1 ہزار 597، اسلام آباد میں 2ہزار 436، بلوچستان میں 355،گلگت بلتستان میں 114،آزاد کشمیر میں 148 ٹیسٹ کیے گئے۔اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 246 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 859 وینٹیلیٹرز پر 146 کورونا کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد 17 ہزار 833 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کو ویڈ ۔ 19کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 191 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 150، بلوچستان میں 11 ہزار 921، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 371، اسلام آباد میں 15 ہزار 281، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 755، پنجاب میں 94 ہزار 586 اور سندھ میں 1 لاکھ 24 ہزار 127 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 112 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 282 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 افراد ہسپتال میں جاں بحق ہوئے جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔ پنجاب میں 2 ہزار 174 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں جان کی بازی ہار گئے۔ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 231، اسلام آباد میں کل 171 ،بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 57 اموات ہوئیں، آزاد کشمیر میں 59 اموات ہوئیں جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں جاں بحق ہوا ۔ اب تک ملک بھر میں 21 لاکھ 65 ہزار 811 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 365 مریض زیر علاج ہیں۔