گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نادہندگان سے 40لاکھ کی ریکوری کی گئی،ترجمان لیسکو

68
Rescue 1122

لاہور۔6دسمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 224نادہندگان سے 40لاکھ روپے ریکور کرلیے گئے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق نادرن سرکل میں 23 نادہندگان سے5لاکھ سے زائد اور ایسٹرن سرکل میں 19نادہندگان سے3لاکھ کی ریکوری کی گئی۔اسی طرح سنٹرل سرکل میں 32نا دہندگان سے10لاکھ روپے اورسدرن سرکل میں 18نادہندگان سے7لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی ۔

ترجمان کے مطابق ننکانہ سرکل میں 20 نادہندگان سے2لاکھ روپے سے زائد، شیخوپورہ سرکل میں31 نادہندگان سے4 لاکھ روپے، اوکاڑہ سرکل میں 50نادہندگان سے5لاکھ روپے سے زائد اور قصور سرکل میں31 نا دہندگان سے4لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی۔