اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 113 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 54 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 46 افراد ہسپتالوں میں اور 8 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 43 ہزار 214 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 585, پنجاب میں 18 ہزار 198, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 899, اسلام آباد میں 7 ہزار 228, بلوچستان میں 709,گلگت بلتستان میں 1 ہزار 30, آزاد کشمیر میں 908 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 881 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 772 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 276 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 45 ہزار 533 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 6 ہزار 501, بلوچستان میں 17 ہزار 8, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 598، اسلام آباد میں 28 ہزار 980, خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 281، پنجاب میں 1 لاکھ 17 ہزار 160 اور سندھ میں 1 لاکھ 68 ہزار 783 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 897 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 885 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں اور 6 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 945 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 346 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 305 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 165 اموات، گلگت بلتستان میں 96 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 155 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 53 لاکھ 86 ہزار 916 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 615 ہسپتال ہیں۔