گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار749 ٹیسٹ ،2165 نئے مثبت کوروناکیسز رپورٹ ہوئے، مزید 67 مریض انتقال کر گئے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

67

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اور مصدقہ اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں، ایک لاکھ 72ہزار810 کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21ہزار749 ٹیسٹ کیے جن میں 2165 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مزید 67کورونا مریض انتقال کر گئے۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 77ہزار 573 کورونا ایکٹو کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں سندھ کے 9972، پنجاب کے7175، کے پی کے کے1575، اسلام آباد کے 2333، بلوچستان کے 305، گلگت بلتستان کے 69 اور آزاد کشمیر کے 320 ٹیسٹ شامل ہیں۔ملک کے مختلف حصوں میں 339 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں جبکہ 1825 وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 2لاکھ55ہزار769 ہے جن میں آزاد کشمیر کے 1688، بلوچستان کے 11239، پنجاب کے 88045، کے پی کے کے31001 اور سندھ کے 107773 افراد شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے 5ہزار386 اموات ہوچکی ہیں جن میں سندھ کی1863، پنجاب کی2043، کے پی کے،کی 1114، اسلام آباد کی155، بلوچستان کی127، گلگت بلتستان کی 38اور آزاد کشمیر کی46 اموات شامل ہیں۔ ملک کے 733 ہسپتالوں میں 3727 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔